Affidevit
- میں مسمی /مسمات ___________________________ مندرجہ ذیل نکات کا اقرار اور تصدیق کرتا /کرتی ہوں.
- اس فارم کے ذریعے میں PM's Youth Entrepreneurship Scheme (YES!) کے لئے درخواست دیتا/دیتی ہوں اور یقین دلاتا/دلاتی ہوں کہ اس قرضے کی بابت بنک کو درکار تمام دستاویزات و معلومات مقررہ وقت میں فراہم کروں گا/گی.میں اقرار کرتا /کرتی ہوں کہ میں نے کسی اور بینک سے PM's Youth Entrepreneurship Scheme (YES!) کے لیے قرضہ نہیں لیا۔
- میں حلفیہ طورپر اقرار کرتا /کرتی ہوں کہ اس درخواست فارم اور منسلک تمام دستاویزات میں درج تمام معلومات بالکل درست ہیں اور میں کسی اہم معلومات کو مخفی نہیں رکھ رہا /رہی
- میں حلفیہ طورپر اقرار کرتا /کرتی ہوں کہ میں نہ تو خود اس بنک کا / کی ملازم ہوں نہ ہی اس بنک کے کسی ملازم سے میرا شوہر /بیوی، والد /والدہ، بیٹا /بیٹی، بھائی/ بہن، داماد/ بہو، یا ساس/ سسر کا کوئی رشتہ ہے۔
- میں تسلیم کرتا /کرتی ہوں کہ قرضہ کی درخواست کی منظوری اور قرض کی رقم کا تعین کلی طور پر(Bank Name) کا استحقاق ہے. اس بابت کئے گئے (Bank Name) کے ہر فیصلے کی پابندی اور اسکا احترام کروں گا/گی.
- میں SBP اور (Bank Name) کے تمام قواعد اور ضابطوں کی مکمل پاسداری کروں گا/گی اور قرضے کے حصول کے لئے مبلغ 100/= روپےProcessing Fee ادا کروں گا/گی جو ناقابل واپسی ہے.
- میں (Bank Name) کو ناقابل تنسیخ اجازت دیتا/دیتی ہوں کہ وہ مقررہ اوقات میں یا جب مناسب سمجھے میرے مقررہ اکاؤنٹ کو یا میرے کسی بھی دوسرے اکاؤنٹ کو اس قرضے سے متعلق واجب الادا رقم کی ادائیگی کےلئے مجھے پیشگی نوٹس دئے بغیر DEBIT کرلے.
- میں(Bank Name) کو اجازت دیتا/دیتی ہوں کہ اس قرض کی درخواست کے سلسلے میں مہیا کئے گئے میرے, میرے ضامن اور حوالوں کے ذاتی, مالیاتی اور دیگر متعلقہ امور کی جانچ پڑتال اور درستگی کی تصدیق کے لئے خود یا بیرونی افراد اور / اداروں کے ذریعے تحقیقات کرے اور اس سلسلے میں میرے، میرے ضامن کے اور میرے حوالوں کے رہائشی اور کاروباری پتوں پر رابطہ کرے.
- میں بنک اور کسی بھی تیسرے فرد یا ادارے کو اس قرض کے حصول کے لئے درکار معلومات کے تبادلے اور تصدیق کا اختیار دیتا/دیتی ہوں.
- میں حلفیہ طور پر تسلیم کرتا /کرتی ہوں کہ اگر حکومت پاکستان مارک اپ میں دی گئی رعایت کو قرض کی مدت کے دوران کبھی بھی کسی بھی وجہ سے واپس لیتی ہے تو میں (Bank Name) کے متعین کردہ نئی شرح مارک اپ کے مطابق قرض کی ادائیگی کا پابند ہوں گا/گی.
- میں حلفیہ طور پر تسلیم کرتا /کرتی ہوں کہمیں جانتا/جانتی ہوں کہ اگر میری فراہم کردہ معلومات اور / یا دستاویزات ضامن کی معلومات، کوائف، مالی حیثیت اور / دستاویزات غلط یا مشکوک یا ناکافی ثابت ہوئیں تو بنک میری قرض کی درخواست رد کر دے گا.
میں حلفیہ طور پر تسلیم کرتا /کرتی ہوں کہاپنے کا میں نے مندرجہ باال تمام شرائط کو اچھی طرح پڑھ سن اور سمجھ لیا ہے اور مجھے یہ تمام شرائط قبول ہیں
No comments:
Post a Comment